ٹھنڈا میٹھا تربوز ایک نہایت مزیدار پھل ہے جو گرمیوں میں عام ملتا ہے اور اسے ہر عمر کا انسان بڑے شوق سے کھاتا ہے- کچھ لوگ تو گرمی کا توڑ کرنے کے لئے اس کا شربت بنا کر مزے سے پیتے ہیں- ٹھنڈی تاثیر رکھنے والا یہ پھل 92 فیصد پانی رکھتا ہے جس کے بے شمار فائدے ہیں-
تربوز بنیادی طور پر براعظم افریقہ کا پھل ہے جو سیاحوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہوا- ماہرین کی رائے کے مطابق ریتلے علاقوں میں پایا جانے والا تربوز بہت لذیز ہوتا ہے- شاید یہ ہی وجہ ہے کہ حجاز و نجد میں اس کا ذائقہ بہت لاجواب ہوتا ہے جبکہ امریکی ریاست کلیفورنیا کا تربوز اپنے لال رنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے- پاکستان میں یہ ٹھنڈا میٹھا مزیدار پھل 15 سے 30 روپے کلو میں فروخت ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ جاپان میں پایا جانے تربوز جسے ڈن سوک کہا جاتا ہے وہ 6100 ڈالرز میں فروخت ہوا- یہ پاکستانی روپوں میں ساڑھے 10 لاکھ سے بھی زیادہ قیمت کا بنتا ہے-
جاپان میں بکنے والا ڈنسوک تربوز
یہ جون 2008 کی بات ہے جب جمعہ کے روز ایک بڑے کالے تربوز کو فروخت کرنے کے لئے نیلام کیا گیا- 17 پاؤنڈ وزن والے کالے تربوز کو ڈن سوک کے نام سے جانا جاتا ہے جسے ایک تاجر میں 6100 ڈالرز میں خریدا- یہ اب تک دنیا میں سب سے مہنگا بکنے والا تربوز ہے- جب اس سے اتنا مہنگا تربوز خریدنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ ایک تو اس کا باہر والا حصہ غیر معمولی طور پر کالا ہے جبکھ اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہے- یہ ہے تو ایک تربوز لیکن یہ عام تربوزوں سے ہٹ کر ہے- دوسری وجہ جو تاجر نے بتائی کہ وہ ملک میں کاشت کاری اور کسانوں کی مدد کرنا چاہتا ہے-
دوستو جاپان میں عام تربوز 200 ڈالرز تک بکتا ہے یعنی ایک تربوز تقریبا 30 ہزار میں پڑتا ہے- اس لئے جاپان میں پھلوں کی بہت قدر کی جاتی ہے جبکہ تربوز صرف ایک جزیرے میں پیدا ہوتا ہے- یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ جاپان میں پھل بہت مہنگے ہوتے ہیں اور لوگ اسے شادیوں میں تحفے کے طور پر دیتے ہیں- چونکہ آج کل موسم گرما اپنے پورے زور پر ہے اور دنیا بھر میں لوگ گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے پھلوں اور مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں جس میں تربوز سر فہرست ہے-
جاپان میں شادیوں میں تحفے کے طور پر دیے جانے والے تربوز
پاکستان اور دیگر ماملک میں تو یہ لذیز پھل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ایک غریب انسان بھی خرید سکتا ہے اور شدید گرمی میں اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن جاپان میں یہ نعمت بہت مہنگی پڑتی ہے-
Leave a Reply