خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہم بلاول سے اور بلاول ہم سے ہے- خواجہ سرا

آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، خواجہ سرا رہنما بندیا رانا نے خواہش کا اظہار کر ر دیا.

خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

کراچی میں خواجہ سراؤں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر پی پی رہنما نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنما بندیا رانا کا کہنا تھا کہ آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

بندیا رانا کا کہنا تھا کہ بلاول کو ہم اپنا ہی محسوس کرتے ہیں بلاول ہم سے اور ہم بلاول سے ہیں.

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم بلاول کی خود کمپین چلائیں گئے اور بلاول کی جیت کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی.

ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نےآمریت کےسامنے سرنہیں جھکایا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، ہم ہرطبقے اورشعبےکوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *