اسلام آباد میں 3 ایسے مقامات جہاں پاکستانیو کا داخلہ منع ہے

قارئین آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ایسے مقامات ہیں جہاں پاکستانیو کا داخلہ منع ہے- یقینا آپ یہ ضرور جاننا چاہیں گے کہ آخر  ایسی کون سی جگہیں ہیں جہاں ایک عام پاکستانی تو دور کی بات کوئی طاقتور پاکستانی شخص بھی داخل نہیں ہو سکتا-اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ایسے ریسٹورانٹس ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی شخص نہیں جا سکتا اور ان تین ریسٹورانٹس میں پہلا نمبر La Mansion کا ہے

یہ ریستوران دارالحکومت میں ٢٠١٤ میں کھلا اور اس کا مالک ایک فرانسیسی فلپ لاففور ہے اور یہ ایک فرنچ ریستوران ہے جس کے مالک کی پالیسی یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی پاکستانی قدم نہیں رکھ سکتا- جب ریستوران کی اس پالیسی کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہوا تو اس پر شدید تنقید کی گئی لیکن مالک نے پالیسی تبدیل نہیں کی جو آج تک جاری ہے-

دوسرے نمبر پر جو ریسٹوران جہاں پاکستانی قدم نہیں رکھ سکتے اس کا نام لے کارڈن روگ ہے جو اسلام آباد میں ٢٠٠٩ میں کھلا اور کھلتے ساتھ ہی اس کے مرکزی دروازے پر ایک سائن بورڈ لگا دیا گیا جس میں واضح طور پر لکھا تھا “پاکستانیو کا داخلہ منع ہے”! جب اس پر تنقید کی گئی تو سائن بورڈ تو اتار دیا گیا لیکن ریستواران کی پالیسی تبدیل نہیں کی گئی اور آج بھی یہاں پاکستانیو کا داخلہ منع ہے- اس ریستوران میں فرنچ اور اٹالین کھانے بنائے جاتے ہیں-

تیسرا ریسٹوران جہاں پاکستانیو کا داخلہ منع ہے اس کا نام “ایٹ ہوم” ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس کا مالک کوئی یوروپی یا امریکی نہیں بلکہ دوست ملک چین کا ہے- اس ریستواران کی پالیسی بھی دیگر ریسٹورانٹس جیسی ہے یعنی کوئی بھی پاکستانی یہاں داخل نہیں ہو سکتا اور یہ بھی اسلام آباد میں موجود ہے-

جب ان کے مالکان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ایسی پالیسی کیوں بنا رکھی ہے تو ان کے موقف میں یہ بات سامنے آئی کہ ان ریسٹورانٹس میں حلال کھانا پیش نہیں کیا جاتا اور شراب بھی عام ہے- تاہم دہری شہریت رکھنے والا پاکستانی یہاں آ سکتا ہے یا پھر وہ پاکستانی جسے اس کا غیر ملکی دوست یہاں لانا چاہے-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *