مشکل کی اس گھڑی میں جہاں بڑے بڑے نام نہاد معشیت دان ناکام ہو گئے وہیں ایک محب وطن پاکستانی نے حکومت پاکستان کو 3 ایسے کام کرنے کی بہترین تجویز پیش کی ہے جس پر عمل کر کے چوروں، -ڈاکؤں کی خفیہ دولت بڑےہی آرام سے نکلوائی جا سکتی ہے اور ان کو پکڑا کر سزا بھی دی جا سکتی ہے-
جن چوروں، ڈاکؤں اور غلیظ لوگوں نے دو نمبر طریقہ سے یا پھر عوام کے پیسے لوٹ کر گھروں میں یا کہیں تہہ خانوں میں چھپا رکھے ہیں وہ سب نکلوایا جا سکتا ہے اگر حکومت عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوے صرف یہ 3 کام کام کرلے تو صرف 2 سے 3 ہفتوں میں سب ٹھیک ہو سکتا ہے- آئیے باری باری ان تینوں کاموں پر بات کر لیتے ہیں-
پہلا کام جو حکومت کو کرنا چاہیے کہ تمام موجودہ کرنسی نوٹ تبدیل کر دے اور لوگوں کو ایک بتا دیا جائے کہ اس مقررہ تاریخ تک اپنے پرانے نوٹ نئے نوٹوں کے ساتھ بنکوں میں جا کر تبدیل کرا لیں- جو لوگ ایسا کرنے سے انکار کریں گے ان کی تمام دولت بعد میں صرف کاغذ کا ٹکڑا رہ جائے گی- تمام چور اپنا پیسہ کھو دیں گے- مزید یہ کہ تمام کرنسی نوٹ کے نمبر بھی تبدیل کر دیے جائیں- اب جو بھی چور یا لٹیرا پیسہ تبدیل کرانے آئے گا وہ پکڑا جائے گا کیوں کہ عام لوگوں کے پاس اتنی بڑی تعداد میں پیسہ نہ ہوتا سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے 2 نمبر طریقہ سے مال کمایا ہو-
دوسرا کام حکومت کو یہ کرنا چاہیے کہ 5 ہزار کا نوٹ فوری طور پر ختم کر دے- کیوں کہ اس نوٹ کو کرپشن کرنے کے لئے ہی پچھلی حکومتوں نے بنایا تھا- تمام لوگ بنک میں آ کر 5 ہزار کا نوٹ جمع کرا دیں اور بدلے میں چھوٹے کرنسی نوٹ لے جائیں- کوئی بھی خیر معمولی بڑی تعداد میں 5 ہزار کے نوٹوں کی تبدیلی سے لٹیرے پکڑے جائیں گے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہ اپنا پیسہ کھو دیں گے-
تیسرا اور آخری کام حکومت کو یہ کرنا چاہیے تمام لوگوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ڈالرز اور فوریکس ایکسچینج بنک میں ایک مقررہ تاریخ تک جمع کرا دیں- پھر ڈالرز اور فوریکس ایکسچینج کی خرید و فروخت کو نادرا کے سسٹم سے ساتھ جوڑ دیا جائے- خرید و فروخت کے لئے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جائے- کوئی بھی غیر معمولی خرید و فروخت پکڑی جائے گی- اور ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے کہ وہ اپنی کمائی کا زریعہ بتائیں-
ان 3 طریقوں سے عوام لوگوں کو کوئی مسلہ نہیں ہو گا سوائے کالا دھن رکھنے والے لوگوں کے جن کا پیسہ ضبط ہو گا یا پھر ان پر ٹیکس لاگو ہو جائے گا- ایک اندازے کے مطابق صرف یہ 3 کام کرنے سے ملکی معشیت میں 2 کھرب روپے آ جائیں گے- پاکستان کو مزید قرضے لینے کی ضرورت پیش نہیں ائے گی-
لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت یہ کرے گی؟ یا پھر اگلے پانچ سال پچھلی حکومتوں کی غلط معاشی پالیسی کا رونا رو کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستی چلی جائے گی-
Leave a Reply