پاسورڈ کا عالمی دن : 5 مئی

دنیا بھر میں پانچ مئی پاسورڈ کے عالمی دن کے طور پر منایا جا تاہے۔ یہ دن عوام الناس کو مضبوط پاسورڈ رکھنے اور ہر چند دن بعد اپنا پاسورڈ تبدیل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے منایا جاتا ہے۔

 

 

اب جبکہ دنیا آن لائن ہو گئی ہے مضبوط پاسورڈ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اس وقت دنیا میں ہونے والے تمام آن لائن دھوکوں کے وجہ کمزور پاسورڈ ہوتا ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاتا۔

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لیکر ، بینک اکاؤنٹس ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سب کے لیئے پاسورڈ کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا ۔

موبائل فون اور لیپ ٹاپ آپ کی ذاتی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں جس کا پاسورڈ آپکے گھر کے افراد کو بھی نہیں معلوم ہونا چاہیے۔

اگر آپ کا لیپ ٹاپ گھر کے کسی دوسرے فرد کیلئے استعمال کرنا ناگزیر ہو تو ایسی صورت میں آپکے پاس اسے گیسٹ لاگ ان دینے کی سہولت ہے۔ یوں آپکی پرائیوسی خراب کیئے بغیر وہ آپ کا لیپ ٹاپ استعمال کر سکتے ہیں۔

ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لیکر اتنے فکر مند نہیں ہوتے ۔ یوں اگر انہیں ہیک کر لیا جائے تو ہم نیا اکاؤنٹ کھول لیتے۔

تاہم اب ہمیں اس کا خیال رکھنے کی ضرورت پڑ چکی ہے۔ اکثر لوگ آپکا اکاؤنٹ ہیک کر کے آپ کے چاہنے والوں سے مشکل میں ہونے کا بتا کر پیسے بٹور لیتے یا ایسی نازیبا چیزیں پوسٹ کرتے کے آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم آپکو سہولت مہیا کرتے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو موبائل یا ای میل سے منسلک کرلیں۔ ایسے میں اگر کوئی غیر شخص آپ کے اکاؤنٹ میں دخل اندازی کی کوشش کرے گا تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر آپ سے پاسورڈ کھو جائے تو وہ بھی باآسانی مل سکتا ہے۔

اگر آپکے بچے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اورآپکو ان کے اکاؤنٹ کی سیکورٹی کا خطرہ رہتا ہے تو اپنا موبائل نمبر یا ای میل ان کے اکاؤنٹ سے منسلک کردیں تا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

 

مزید پڑھیں : معاشرے کا پسندیدہ انسان کیسے بنا جائے؟

 

مائیکروسوفٹ کے مطابق ایسا کرنے سے آپکا اکاؤنٹ 99 فیصد تک محفوظ ہو جاتا ہے۔

اپنے پاسورڈ رکھنے کے طریقے پر بھی نظر ثانی کریں۔ آج ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث آپکا نام، آپکا یوم پیدائش اور 1 سے لیکر 6 تک کے ہندسوں جیسے پاسورڈ جلدی ہیک کر لیئے جاتے۔

اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات کسی صورت فون پرکسی کو بھی مہیا نہ کریں۔اس حوالے سے اگر آپکو کوئی کال موصول ہو تو وقت نکال کر خود بینک چلے جائیں ۔ ایسے میں آپکا تحفظ یقینی ہو جائے گا۔

ہم اکثر دوسرے کے موبائل یا لیپ ٹاپ پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں ۔ اس تھوڑی دیر استعمال کے بعد ہم اکثر ان کے لیپ ٹاپ یا موبائل سے اپنا اکاؤنٹ بند کرنا بھول جاتے ۔

ایسی سستی اکثر ہماری لیے پریشانی کا باعث بن جاتے .ہر تھوڑے عرصے کے بعد پاسورڈ تبدیل کرنے کی عادت آپکی اس پریشانی کا ازالہ کر سکتی ہے.