جب بھی کسی شخص کو کسی سے محبت ہو جائے تو وہ اپنی عمر بھی نہیں دیکھتا اور نہ دنیا داری.
فیملی سول جج ساحرہ بانو کی عدالت میں چوہنگ کی 63 سالہ خاتون رضیہ بی بی نے خلع کا دعوے دائر کر دیا،عدالت نے خاتون کے 65سالہ شوہر کو سولہ دسمبر کو طلب کرلیا۔
عدالت میں خاتون رضیہ بی بی نے اپنے وکیل وسیم راجپوت ایڈوکیٹ کی وساطت سے خلع کا دعوے دائر کیا۔
خاتون نے کہا ہے کہ اسے اپنے پہلے شوہر سے محبت نہیں رہی وہ اب ان کی زندگی میں کوئی ویلیو نہیں رکھتے.
خاتون کا کہناہے کہ اس نے کسی اورسے شادی کرکے اپنی بقیہ زندگی گزارنی ہے، جس کے ساتھ رہ رہی ہوں، وہ بیمار ہے مارتاہے، میں بقیہ زندگی اس کے ساتھ نہیں گزار سکتی میں، سب کچھ چھوڑتی ہوں اپنے پانچ بچے بھی اس کو دیتی ہوں ۔
خاتون نے کہا کہ میں اپنی زندگی کو پھر سے جوان کرنا چاہتی ہوں اور ایسا جوان کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے اپنے بچپن کے دن یاد آجائیں اور ایسا کرنے کے لیے مجھے کسی اور شخص سے محبت کرنا ہوگی جو میرا ایسے ہی خیال رکھے جیسے کہ ایک نیا جوڑا ایک دوسرے کا رکھتا ہے
وکیل وسیم راجپوت کے مطابق رضیہ بی بی کو کسی اور سے عشق ہو گیا ہے ،وہ محبت میں یہ قدم اٹھا رہی ہے۔ عدالت نے دعوے پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Leave a Reply