منگل کے روز سائنس دانوں نے کم از کم 66 ملین سال پہلے کے ایک شاندار طور پر محفوظ شدہ “ڈائنوسار ایمبریو” کی دریافت کا اعلان کیا، جو پرندے کی طرح اپنے انڈے سے نکلنے کی تیاری کر رہا تھا۔
یہ محفوظ شدہ باقیات جنوبی چین کے علاقے گانزو میں دریافت ہوئی اور اس کا تعلق بغیر دانتوں کے تھیروپوڈ ڈائنوسار، یا اووراپٹروسور سے بتایا جا رہا ہے، جسے ماہرین نے “بیبی ینگلیانگ” کا نام دیا۔ بیبی ینگلیانگ سر سے دم تک تقریباً 27 سینٹی میٹر (10.6 انچ) لمبا ہے، اور ینگلیانگ اسٹون نیچر ہسٹری میوزیم میں 17 سینٹی میٹر لمبے انڈے کے اندر پڑا ہے۔
مزید پڑھیے: سوات میں 2300 سال پرانا خزانہ مل گیا
محققین کا خیال ہے کہ اس کی عمر 72 سے 66 ملین سال کے درمیان ہے، اور اسے ممکنہ طور پر اچانک مٹی کے تودے نے محفوظ رکھا جس نے انڈے کو دفن کر دیا تھا اور اسے کئی سالوں تک خراب ہونے سے بچا لیا تھا۔ اگر یہ بالغ ہونے تک زندہ رہتا تو یہ دو سے تین میٹر لمبا ہو جاتا اور ممکنہ طور پر پودے کھا کر زندہ رہتا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم کے محقق فیون وسیم ما نے اے ایف پی کو بتایا، “یہ تاریخ میں پائے جانے والے بہترین ڈائنوسار ایمبریو میں سے ایک ہے۔”
ما اور ساتھیوں نے دریافت کیا کہ بیبی ینگلیانگ کا سر اس کے جسم کے نیچے پڑا ہے، جس کے پاؤں دونوں طرف اور پیٹھ گھمے ہوئے ہیں لیکن آج کل کے جدید پرندوں کی طرح – ایک ایسی حالت جو پہلے ڈایناسور میں نظر نہیں آتی تھی۔
پرندوں کے بچے نکلنے کی تیاری کرتے ہوئے اپنے سر کو دائیں بازو کے نیچے رکھتے ہیں تاکہ سر کو ٹھیک حالت میں رہے اور وہ اپنی چونچ سے خول کو آسانی سے توڑ سکیں۔ اور جو ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں ان کی موت انڈوں میں ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
پروفیسر ما نے کہا کہ “یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید پرندوں میں اس طرح کے رویے کی ابتدا سب سے پہلے ان کے ڈائنوسار کے آباؤ اجداد سے ہوئی۔”
تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکنہ، یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے پروفیسر اسٹیو بروساٹے نے ایک بیان میں کہا، ’’اس کے انڈے کے اندر موجود یہ ڈائنوسار ایمبریو ان سب سے خوبصورت باقیات میں سے ایک ہے جو میں نے اب تک دیکھے ہیں۔‘‘
“یہ چھوٹا سا قبل از پیدائش کا ڈایناسور بالکل اپنے انڈے میں گھومے ہوئے پرندے کی طرح لگتا ہے، جو اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ آج کے پرندوں کی بہت سی خصوصیات سب سے پہلے ان کے ڈایناسور آباؤ اجداد میں تیار ہوئیں۔”
ٹیم کو امید ہے کہ اس کی کھوپڑی کی ہڈیوں سمیت اس کے مکمل ڈھانچے کی تصویر بنانے کے لیے جدید اسکیننگ تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے بیبی ینگلیانگ کا مزید تفصیل سے مطالعہ کیا جائے گا، کیونکہ جسم کا کچھ حصہ اب بھی سخت مٹی سے ڈھکا ہوا ہے۔
Leave a Reply