اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی تو ہوگئی ہے لیکن اپنے پیچھے بے شمار ایسی یادیں چھوڑ گئی ہے کہ جس وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو چکا ہے.
پاکستانی اداکارہ عمارخان کی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ گانے پر ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، اداکارہ کے رقص نے حاضرین کے دل جیت لیے لیکن انٹرنیٹ صارفین ویڈیو دیکھ کر اداکارہ پر برس پڑے اور تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ یہ کسی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شادی کا فنکشن ہے یا پھر کسی یورپی ملک میں.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آپ سب ایکٹرز نے ہی پاکستان میں بے حیائی کو پروان چڑھایا ہے اور پاکستان کی لڑکیوں کو بے حیائی کی جانب راغب کیا ہے.
سوشل میڈیا صارفین نے ڈانس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی کا فنکشن پورے کپڑے پہن کر بھی ہو سکتا تھا لیکن آپ لوگوں نے آدھے کپڑے پہن کر پاکستان میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے.
تفصیلات کے مُطابق اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات اب ختم ہو چکی ہیں لیکن اب ان کی شادی کی تقریبات کی مختلف تصاویر اور ویڈیو ز بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں.
ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ عمارخان کی کلاس لیتے ہوئے ان کے خلاف کافی مہم چلائی.
تقریبات میں سے ایک تقریب میں اداکارہ عمار خان نے بالی ووڈ گانے ”ٹپ ٹپ برسا پانی“ پر رقص کیا جسے وہاں پر موجود لوگوں نے تو پسند کیا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جبکہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کام ہی تنقید کرنا ہے لیکن مجھے کسی کی کوئی فکر نہیں ہے.
Leave a Reply