صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی سے بہت پرانے آثارقدیمہ دریافت ہوئے ہیں ،ان آثار قدیمہ میں بدھ مت کی یادگار اسٹو پا بھی شامل ہے ۔اسٹوپا کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لگ بھگ 2ہزار سال پرانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کو آثار قدیمہ کے حوالے سے بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔
صوابی شہر کے ایک گاؤں بابو ڈھیری میں تقریباً 6ماہ قبل شروع ہونے والی کھدائی کے دوران بدھ مت کا تقریبا 2ہزار سال پراناا سٹوپا دریافت کیا ہے۔
![](http://voicetvuk.co.uk/wp-content/uploads/2022/02/IMG-20220204-WA0005.jpg)
ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوابی کے شہر باہو ڈھیری میں کچھ عرصہ قبل آثارقدیمہ کے شواہد ملے تھے جس کی بنا پر کھدائی شروع کی گئی اور آخرکار 6 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد بڑی کامیابی حاصل کی گئی.
ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اب تک پشاور میں جتنے بھی اسٹو پا دریافت کئے گئے ہیں اس کا سائز ان سب سے بڑا ہے ۔اور مزید یہ بھی بتایا کہ اسٹوپا کے اندر سے تقریباً 18 سے 19سو سال پرانے 4ہزار سے زائد نوادرات بھی ملے ہیں.
ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ اتنے بڑے اسٹوپا کی دریافت محکمہ آرکیالوجی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے سائنسی آلات کو استعمال کرتے ہوئے بڑے محتاط انداز میں کھدائی کی تاکہ نوادرات کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔
یہ بھی بتایا کہ مزید ارکیالوجیکل سائٹس پر کام ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ مستقبل قریب میں مزید بڑی کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
اسٹوپا سے ملنے والے نوادرات پر مزید ریسرچ جاری ہے جس سے یہ پتہ چل سکے گا کہ پشاور کی تاریخ کتنی پرانی ہے ۔
Leave a Reply