ہمارے بارے میں

وائس ٹی وی یو کے ایک ویب چینل ہے جس کا مقصد نہ صرف لوگوں کو حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنا بلکہ ان کو انٹرٹین کرنا اور موٹیویٹ کرنا ہے تا کہ وہ زندگی کے اتار چڑھاؤ میں درست سمت کا تعین کر سکیں.

وائس ٹی وی کی ویب سائٹ پر آپ قومی اور بین الاقوامی خبروں کے علاوہ تجزیے، فیچرز، کالمز، دلچسپ و عجیب اور طنزومزاح سے بھر پور پروگراموں کے ساتھ ساتھ تازہ ترین ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں.

وائس ٹی وی یو کے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان میں سب بچوں کیلئے یکساں نظام تعلیم کے مواقع ملنے چاہیئے۔ پاکستان کے ہر شہری کو سستا  علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ملکی وسائل پر چند طبقات کے قبضہ کی بجائے ان وسائل تک عام لوگوں کی رسائی کو ممکن بنانا ریاست اور اس کے اداروں کا کام ہے اور اس مقصد کے لئے ہمارا چینل آواز بلند کرتا رہے گا-

وائس ٹی وی یو کے نظریہ پاکستان پر کامل یقین رکھتا ہے جس کے مطابق اس کے عوام کا اسلام سے گہرا روحانی رشتہ ہے جس کے بغیر اس وجود بے معنی ہو جاتا ہے لیکن اسلام کی جاہلانہ تعبیر پر ہرگز یقین نہیں رکھتا- ہمارا چینل کسی بھی ایسے مواد کی حمایت یا تشہیر نہیں کرے گا جو پاکستان کے نظریہ کے خلاف ہو اور اس کی قومی سلامتی کے منافی ہو-

اس کے علاوہ وائس ٹی وی یو کے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیو خاص کر یو کے میں عرصہ دراز سے رہنے والے پاکستانی لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا اور یہاں پر رہتے ہوئے کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر ان لڑکیوں کو جو اکیلی آتی ہیں ان سب کو عام لوگوں تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ عوام کی رائے ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لہٰذا چینل کی بہتری کے لئے لوگوں کی جائز آراء کا احترام کیا جائے گا-