اکاؤنٹ میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ لاگو ہوگی، مرکزی بینک نے نصاب مقرر کردیا

پاکستان کے مرکزی بینک نے رمضان المبارک میں زکوۃ کی کٹوتی کے حوالے سے نصاب مقرر کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ہجری سال 1442-43 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کرتے ہوئے 88 ہزار 927 نصاب مقرر کر دیا ہے.
یعنی اگر آپ کے اکاؤنٹ میں 88 ہزار 927 روپے یا اس زائد رقم ہوگی تو ہی آپ کی زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی 4 اپریل کو ہوگی جو کہ سیونگ، نفع ونقصان کے اکاؤنٹس سمیت دیگر اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مقرر کردہ نصاب یعنی 88 ہزار 927 روپے سے کم رقم والے اکاؤنٹس پر زکوۃ لاگو نہیں ہوگی۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل بروز اتوار سے ہوگا جبکہ پاکستان میں عیدالفطر 3 مئی کو منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کیا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے؟

مفتی خالد اعجاز کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن 11 بج کر 24 منٹ پر ہوگی جو کہ دو اپریل کو غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں کو ہوچکا ہوگا۔ جبکہ بعض علاقوں میں چاند کی عمر 31 گھںٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔

مزید برآں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند اور سورج کے غروب کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔

جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوگا وہاں چاند با آسانی نظر آجائے گا اور مقدس مہینے کا آغاز 3 اپریل سے ہوجائے گا۔ جبکہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ریسرچ کونسل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ امید ہے کہ اس سال عید 30 روزے مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔ کیونکہ یکم مئی یعنی 29 رمضان المبارک کو نئے چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت 18 گھنٹے ہوگی۔ مزید برآں، چاند اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان 40 منٹ کا وقفہ ہوگا لہذا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
روپے نصاب مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کو قتل کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا دعویٰ