اداکارہ زرنش خان ایک حالیہ بیان پر پاکستانی دیسی لبرلز کی تنقید کی زد میں ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کم عمری کی شادیاں دیر سے ہونے والی شادیوں سے بہتر ہوتی ہیں۔
اداکارہ زرنش خان نے کم عمری کی شادیوں کا دفاع کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس کا عنوان ان الفاظ میں تھا “رائے رکھنا ٹھیک ہے، تاہم، اسے کسی پر مسلط کرنا مضحکہ خیز ہے! اگر آپ اس بٹی ہوئی دنیا میں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو مہذب بننا سیکھیں۔”
اداکارہ نے ویڈیو کا آغاز کچھ یوں کیا کہ “میں ایک بہت اہم نکتے پر توجہ دلانا چاہتی ہوں ہم لوگوں پر اپنی رائے سے ہر وقت اتفاق کرنے کی خواہش کیوں رکھتے ہیں؟ اتنی چھوٹی دنیا میں بہت سارے لوگ، بہت ساری ذہن اور بہت سارے نظریات موجود ہیں – اب کسی بھی مسئلے کا کوئی ایک جواب اور ایک ہی حل نہیں ہے، خاص طور پر اس دور میں جس میں ہم رہتے ہیں۔”
View this post on Instagram
اداکارہ زرنش خان نے مزید کہا کہ “حال ہی میں میں نے ایک بیان دیا جس میں، میں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کم عمری کی شادیاں اچھی ہیں کیونکہ آپ کے لیے ایڈجسٹ کرنا آسان ہے۔ تمام حقوق نسواں کے ماہر (عورت مارچ کے حمایتی) میرے پیچھے پڑ گئے، بہت سارے لوگوں کے پاس اس کے بارے میں کہنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ صرف خواتین کے لیے اچھا ہے، بلکہ دونوں پارٹنرز کے لیے۔ “میں نے کہا کہ اگر آپ کی شادی کم عمری میں ہو جائے تو یہ اچھا ہے۔ کیونکہ آپ کے لیے گھر بسانا آسان ہو جاتا ہے – جو کہ سچ ہے۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ بڑھتی عمر کے ساتھ لوگ اپنے طریقوں پر قائم ہو جاتے ہیں اور تبدیل نہیں ہونا چاہتے۔ “شادی سب سمجھوتوں کے بارے میں ہے، ایک طرف سے نہیں، میں صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی کہتی ہوں، اس کے لیے آپ کو قبولیت اور صبر کی ضرورت ہے جو وقت کے ساتھ آسان ہو جاتی ہے، اس حوالے سے میرے خیال میں اگر یہ جلد ہو جائے تو ایسا مضحکہ خیز ہرگز نہیں ہے۔”
زرنش خان نے مسکراہٹ کے ساتھ اپنا پیغام ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سننے والے ہر ایک پر لاگو ہوتی ہے، “اور یہی بات وہاں موجود ہر ایک کے لیے ہے جو اس پیغام کو دیکھنے جا رہا ہے لہذا یہ ٹھیک ہے۔ میرے لیے ایسی رائے رکھنا ٹھیک ہے جس پر میں یقین رکھتی ہوں، یہ میرے لیے کام کرتا ہے۔ میں آپ سے رائے تبدیل کرنے کا نہیں کہہ رہی۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب یہاں کچھ نہ کچھ سیکھیں گے۔”
یاد رہے اداکارہ نے انتہائی کم عمری میں اپنے والد کے کہنے پر شادی کر لی تھی جو آج تک کامیابی سے چل رہی ہے اور اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم شادی کے بہت عرصہ بعد رکھا جس میں ان کے شوہر کا بھرپور ساتھ شامل ہے۔
Leave a Reply