اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے تو ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف ثبوت قوم کے سامنے لائیں، شہباز شریف

اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے تو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت قوم کے سامنے لائیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم میں سے کسی نے غداری نہیں کی، انہوں نے یہ جرم نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت گرانے کے لیے کسی بیرونی طاقت کو دعوت نہیں دی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے کہنے پر ہی امریکی سفیر کو دھکمی آمیز بیان کے حوالے سے ڈی مارش کیا، شاہ محمود قریشی

شہباز شریف نے کہا کہ غداری کے اس الزام کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کے اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت عوام اور عدالت کے سامنے لائیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں اتنے صاف الفاظ میں کبھی بات نہیں کی لیکن اب عدالت سے بھی درخواست گزار ہوں کہ اس معاملے جائزہ لیں اور فورم بنا دیں جس بات عیاں ہوں۔

شہباز شریف نے مبینہ امریکی خط کے حوالے سے ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کے جو منٹس پاس ہوئے کیا اس میں بین الاقوامی سازش اور اپوزیشن کے کردار کا ذکر ہے تو اسے سامنے لے آئیں۔ کیا انہوں نے یہ منٹس سائن کیے؟

مزید برآں، شہباز شریف کا عبوری حکومت کے حوالے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر عارف علوی اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں پہلے یہ معاملہ حل ہوگا باقی بات بعد میں ہوگی۔

یاد رہے کہ عمران خان حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیا گیا ہے۔ جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹںگ بھی مسترد کر دی گئی اور اسمبلیاں بھی تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ تاہم، اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں موجود عسکری عہدیدار واضح کریں کہ آیا مبینہ خط میں امریکی سازش کا ذکر ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: کیا حکومت گرانے کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے؟ اہم سروے رپورٹ سامنے آگئی


Posted

in

,

by

Tags: