ایجنسیوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خطرے کی تصدیق کر دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ایجنسیوں کی جانب سے حملے کے منصوبے کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واؤڈا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے نجی ٹی وی پر دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انکی جان کو خطرہ ہے اور انہیں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان پر تقریر کے دوران کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار جلسوں کے دوران اپنے ڈائس پر بلٹ پروف شیشہ لگانے کا بھی کہا گیا ہے۔

فیصل واؤڈا کے مطابق شیشہ لگوانے کی درخواست پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

صحافی کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کے قتل کی بات بیرون ملک سے آنے والے مراسلے میں لکھی گئی ہے؟ جس پر فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ یہ بات مراسلے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے کیونکہ ایک مراسلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کیا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے؟