اہم سعودی وزیر نے بالی وڈ اسٹارز سے ملاقات کیوں کی؟

گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے بھارت کے دورے کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے اپنے وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاروں اور فلم سازوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران بالی فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، سلمان، سیف علی خان، اکشے کمار اور دیگر اداکاروں سے اور فلم سازوں سے ملاقات کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر جو کہ خود سعودی فلم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انکے اس دورے اور اس دوران بھارتی فلم انڈسٹری اہم اداکاروں سے ملاقات کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے تجربات سے سیکھنا اور ان تجربات کی روشنی میں سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔
فوٹو: عرب نیوز
شہزادہ بدر کا کہنا ہے کہ انکے دورہ بھارت کا مقصد سعودی عرب کی فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد دنیا کے ساتھ بامعنی ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا بھی تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فلم ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسکا معاشی ترقی پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔

فوٹو: عرب نیوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اپنی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور اس لیے سعودی عرب میں مختلف ٹرینگ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں کو ان پروگراموں میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

فوٹو: عرب نیوز

خیال رہے کہ سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی ولی عہد بننے کے بعد انکے وژن 2030 پر عمل پیرا ہے۔ وژن 2030 کا مقصد سعودی معیشت کا تیل کی پیدوار سے حاصل آمدنی پر انحصار کم سے کم کرنا اور ثقافتی، سیاحتی اور دیگر شعبوں میں ترقی لانا ہے۔

فوٹو: عرب نیوز

مزید پڑھیں:بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں کی ویڈیو وائرل


by

Tags: