عبدالشکور شاد کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

کراچی (وائس ٹی وی یو کے) 2018 کے انتخابات میں‌لیاری سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ۔

 

عبدالشکور رشاد این اے 246 کراچی سے  52 ہزار سے زائد ووٹ لے کر ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔ پیپلز پارٹی کے گڑھ تصور کیے جانے والےاس حلقے میں انہوں نے کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور موجودہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو13 ہزار سے زائڈ ووٹوں شکست دی تھی .

عبدالشکور شاد کا کہنا تھا کہ اپنی خرابی صحت کے باعث اب سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا.انہوں نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ الیکشن بھی نہ لڑنے کا اعلان کیا .

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالشکور شاد خرابی صحت کے باعث نہیں سندھ میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات میں اختلافات کے باعث سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے.

مزید پڑھیں: عمران خان کو مخالفین سے کردار کشی کا خطرہ

 

یاد رہے کہ تحریک انصاف سندھ میں‌اختلافات شدید ہوتے جا رہے ہیں. ایک ماہ قبل پی ٹی آئی دور حکومت میں‌تنظیمی اصلاحات کی کوشش کی گئی تھی. تاہم یہ کامیاب نہ رہی اور 24 گھنٹوں میں‌5 عہدیداروں نے استعفیٰ‌دے دیا تھا جس کے بعد سے تنظیمی معاملات جمود کا شکار ہیں.

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے ایم این اےڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا. وہ ان 22 رہنماؤں میں تھے جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کے مؤقف کی حمایت نہ کرتے ہوئے اپوزیشن سے جا ملے تھے.


Posted

in

,

by