احسن اقبال کے نانا نے قائد اعظم کو گالیاں نکالی تھیں انگریز کے چپڑاسی تھے یہ لوگ – شہباز گل

شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب ابھی تک نہیں دیا.

عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے آج تک اس کا جواب نہیں دیا۔

اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائداعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری زندگی ہی پاکستان کے لیے وقف کی ہے میری تین نسلوں نے پاکستان کے لیے اپنی قربانیاں دی ہیں.

احسن اقبال نے کہا کہ اصل میں تو شہباز گل جیسے لوگ انگریز کے چپڑاسی ہوتے تھے اور آجکل یہ پاکستان کے مامے چاچے بنے ہوئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل جیسے لوگوں کو جتنا لکھ کر دیا جاتا ہے یہ اتنا ہی بولتے ہیں ان کی اپنی قابلیت اتنی ہے کہ انہیں پاکستان کی تاریخ کا ہی نہیں پتا.

جبکہ شہباز گل کے اصل بیان پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *