ایک ہی خاندان کے تمام افراد نے ساتویں منزل سے کود کر اجتماعی خودکشی کیوں کی؟

سوئیزر لینڈ میں پیش آیا ایک ہولناک واقعہ جس میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد نے رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوئیزلینڈ کے علاقے مونٹریکس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ کودنے والے پانچ افراد میں سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک 15 سالہ بچہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔ تاہم، زندہ بچ جانے والے بچہ تاحال کومہ میں ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت سے کود کر خودکشی کرنے والا خاندان فرانسیسی ہے۔ جس میں 40 سالہ شخص اسکی 41 سالہ بیوی، اسکی جڑواں بہن اور جوڑے کی 8 سالہ بیٹٰی اور 15 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

اجتماعی خودکشی کی وجہ کیا ہے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر خاندان کے کورونا وبا کے دوران رویے کی تفتیش کی جائے تو یہ ثانحہ اجتماعی خودکشی معلوم ہوتا ہے۔
تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے مطابق یہ خاندان کورونا وبا کے دوران ہی سازشی نظریات کی زد میں تھا اور ان پر یقین کرتا تھا۔ اور پولیس کے مطابق اجتماعی خودکشی کی بھی یہی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: حاملہ خاتون کی موت کا ذمہ دار ٹہرائے جانے پر لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انہیں عمارت کی ایک بالکونی سے ایک سیڑھی ملی ہے اس کے علاوہ پولیس کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید برآں، تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خودکشی کرنے والے خاندان نے خود کو سوسائٹی سے الگ تھلگ کر لیا تھا اور اسی لیے انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو کسی اسکول میں بھی داخل نہیں کروایا گیا تھا۔ اس خاندان کی صرف ایک ہی خاتون گھر سے باہر جاب کے لیے جاتی تھی۔

خیال رہے کہ سازشی نظریات اور کچھ غلط مذہبی تصورات کی زد میں آنے کے بعد ایسی اقدامات اٹھانے کے واقعات اکثر دنیا میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اجتماعی خودکشی کا ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا تھا. جس میں ایک ہی گھر کے 11 افراد نے گھر کے اندر پھانسی لے کر خودکشی کر لی تھی۔ یہ واقعہ دہلی کے علاقے براری میں پیش آیا تھا۔ جس کے بعد نیٹ فلکس پر اس واقعے کے حوالے سے ڈاکومنٹری بھی بنائی گئی ہے۔ جس میں اس اجتماعی خودکشی کے مختلف پہلوؤں پر ہونے والی تفتیش کو ڈاکومنٹ کیا گیا ہے۔

ڈاکومنٹری میں دیکھایا گیا ہے کہ اس خاندان نے مذہبی نظریات کی زد میں آ کر جان لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی