معروف بالی وڈ جوڑی کی شادی ملتوی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 14 اپریل کو ہونی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا ہے، اس خبر کی تصدیق عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے کی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہے رنبیر اور عالیہ کی شادی 14 اپریل کو نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی 13 اپریل کے لیے کوئی تقریب رکھی گئی ہے۔
جبک گزشتہ دنوں عالیہ کے چچا روبن بھٹ نے میڈیا کو بتایا تھاکہ 13 اپریل کو رنبیر اور عالیہ کی مہندی کی رسم ہوگی۔
شادی ملتوی کیوں ہوئی؟
راہول بھٹ نے میڈیا کو بتایا کہ چونکہ شادی کی تقریب کی تاریخ میڈیا پر لیک ہوگئی ہے اس لیے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر شادی کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے اور تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب کو پتا ہے کہ شادی ہو رہی ہے لیکن یہ شادی میڈیا پر زیر گردش تاریخ پر نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی سے قبل خود کو گھر میں قید کیوں کر لیا؟
راہول کا مزید کہنا تھا کہ انکی یہ بات لکھ لیں کہ 13 اور 14 کو شادی کی کوئی تقریب نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان پر بہت دباؤ ہے لیکن وہ شادی کی تاریخ نہیں بتا سکتے۔ تاہم، عالیہ بھٹ کے والد کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ میں پسند کی جانے والی جوڑی کی شادی ہونا طے پا چکی ہے لیکن رنبیر اور عالیہ کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کے لیے کوئی خبر نہیں دی گئی۔
تاہم، کچھ روز پہلے انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رنبیر اور عالیہ اپنی شادی کا انتظام کرنے افراد کے ساتھ ایک معاہدہ سائن کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شادی کے منتظمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شادی کی تاریخ، شادی کی کوئی تصویر یا کوئی اور خبر لیک نہیں کریں گے۔
انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کو نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کہا جاتا ہے اور عالیہ اور رنبیر کی شادی کا اتنظام کرنے والے افراد کو شادی اسکواڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس شادی میں شاہ رخ خان، کرن جوہر، سیف علی خان اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا اپنی شادی کے منتظمین کے ساتھ حیران کن معاہدہ سامنے آگیا