امریکہ میں رمضان المبارک کے دوران اذان دینے کی اجازت

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے خوشخبری، امریکی حکام کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی شہر منیاپولس میں مقامی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اذان دینے کی اجازت ہوگی۔

ازان دینے کے حوالے سے اجازت حاصل کرنے کا بل سٹی کونسل رکن جمال عثمان نے مساوات کے نام سے کونسل کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس بل کو کونسل نے منظور کرتے ہوئے مساجد میں صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔
اس بل کے مطابق شہر میں فجر اور عشاء کی نماز کے علاوہ پورے دن میں تین اذانیں 70 ڈیسیبل کی حد میں دی جا سکیں گی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں، ہندو انتہا پسند وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے اس کامیابی پر لکھا کہ اذان کی اجازت ملنا مساوات اور یہاں پر قائم کی جانے والی بہترین کمیونٹی کی طرف ایک اشارہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ امریکہ ہے اور ہمیں دیگر مذاہب کی طرح اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ اذان کو امریکہ میں 2004 میں پہلی مرتبہ قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ سب سے پہلے مشی گن شہر کی مقامی حکومت کے فیصلے کے بعد اذان کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ اس کے بعد پیٹرسن شہر کی سٹی کونسل کی جانب سے 2020 میں اذان کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: توہین رسالت کے الزام میں مدرسے کی معلمہ قتل کر دی گئی