امریکہ میں تین کمروں پر مشتمل گھر بلکل مفت کیوں فروخت کیا جا رہا ہے؟

امریکہ جیسے ملک میں جہاں اپنا گھر بنانا ایک انتہائی مشکل کام ہے، جہاں گھر بنانے کو امریکن ڈریم کا نام دیا جاتا ہے، وہاں تین کمروں پر مشتمل ایک گھر بلکل مفت فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کنساس کے ایک علاقے میں ایک تین کمروں پر مشتمل گھر بلکل مفت فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، اس کے ساتھ ایک عجیب و غریب شرط عائد کی گئی ہے۔

گھر مفت خریدنے کے لیے شرط کیا ہے؟

گھر کو فروخت کرنے والے مالکان کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ اس گھر کو اگر مفت حاصل کرنا ہے تو خرید کنندہ کو اس گھر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا ہوگا۔ کیونکہ مالکان اس جگہ کو فروخت نہیں کرنا چاہتے جس پر مکان تعمیر کیا گیا ہے۔

دراصل یہ مکان 1910 سے کنساس کے لنکن نامی علاقے میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ گھر تین کمروں پر مشتمل ہے اور عمارت دو منزلہ ہے۔ ماجرا کچھ یوں ہے کہ اس گھر کے بلکل سامنے ایک ہسپتال موجود ہے جس نے اس گھر کی زمین خرید لی ہے۔ لیکن ہسپتال کے مالکان اس تاریخی گھر کو گرانا نہیں چاہتے۔

لہذا لنکن کاؤنٹی ہسپتال اور ہیلتھ کیئر فاؤںڈیشن جانب سے اعلان کیا گیا ہے یہ گھر وہ صفر روپے میں فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم، خرید کنندہ کو یہ گھر اس جگہ کسی دوسری جگہ منتقل کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/wionn9/status/1507281952822509618?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1507281952822509618%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fhome-in-kansas-sale-for-rs-0%2F

مزید پڑھیں: کن موبائل فونز پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا؟

اس گھر میں لڑکی کا بہت زیادہ کام کیا گیا ہے۔ جس میں بلوط اور دیودار کی لکڑی لگائی ہے۔ اور گھر کا رقبہ دو ہزار تیس مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ گھر میں ہونے والے لکڑی کے کام اور اس کے اب تک اصل حالت میں موجود ہونے کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ کوئی بھی اس گھر کو خرید سکتا ہے۔

گھر کو منتقل کرنے میں پر کتنے اخراجات آئیں گے؟

اس گھر کی بنیادیں کنکریٹ کی بنی ہوئی ہیں۔ اس لیے اس منتقل کرنے میں مشکل پیش آئے گی اور یہ ایک انتہائی مہنگا کام ہوگا۔ اس لیے کوئی بھی شخص اس گھر کو خریدنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔

تاہم، لنکن کاؤنٹی کے اکنامک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے محکمے کی جانب سے اس گھر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے 30 ہزار ڈالر کی گرانٹ حاصل کر لی ہے۔ جو اس شخص کو دی جائے گی جو اسے خریدنے کے لیے رضا مند ہوگا۔ لیکن اگر کوئی خریدار نہ مل سکا تو اس سال آخر تک اس گھر کو گرا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خبردار: فیس بک پر آنے والے اس میسج کو کبھی مت کھولیں