آج سے کچھ سال پہلے بچے 2 ہی اچھے کا نعرہ بہت مشہور ہوا تھا اور اس کو پنجاب میں بہت زیادہ پزیرائی بھی ملی تھی.
گوجرانوالہ کے شہری نے اسی نعرے کو فالو کرتے ہوئے بچے 2 ہی اچھے ہیں کی بجائے بیویاں 2 ہی اچھی ہیں کا نعرہ لگا دیا ہے
گوجرانوالہ کے شہری نے 2 بیویاں رکھنے کا خواب دیکھا تھا جسے وہ پورا کرتا کرتا رہ گیا ہے.
گوجرانوالہ کے عامر کو بغیراجازت کے دوسری شادی مہنگی پڑگئی، نکاح کے موقع پر پہلی بیوی بچوں سمیت پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عامر نامی شخص مقامی میرج ہال میں دوسری شادی رچارہاتھاکہ پہلی بیوی بچوں سمیت پہنچ گئی، واقعہ تھانہ دھلے کے علاقہ میں پیش آیا۔
بیوی بچوں کے پہنچنے پہ ہاتھاپائی اور تھپڑ چل گئے۔دونوں اطراف سے کھینچاتانی شروع ہوگئی، ہنگامہ برپا ہونےپہ پولیس بلوالی گئی۔
پہلی بیوی اپنے ساتھ اپنے بھائیوں کو اور اپنے کزنز کو لائی تھی اور میرج حال میں انٹر ہوتے ہی بیوی کے بھائیوں نے بارات والوں کو اور اپنے بہنوئی کی درگت بنادی.
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا رکوایا اور دونوں اطراف کے افرادحراست میں لے لیا گیا ہے.
پہلی بیوی کا یہ مؤقف ہے کہ اس کے شوہر نے ان کی مرضی کے بغیر ہی شادی کرنا چاہی اور ان سے اس کے متعلق کوئی مشورہ نہیں تھا کیا گیا.
Leave a Reply