عامر لیاقت نے نواز شریف اور مریم نواز سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے نواز شریف اور مریم نواز سے معافی مانگنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اور ایم این اے عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز اور انکے والد نواز شریف سے معافی مانگنے کا اعتراف کیا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے والد کی تصویر کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔ عامر لیاقت نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ‘میں اس وقت وہاں موجود نہیں تھا، تاہم، چند لمحوں کے لیے آیا اور پھر گروپ کے ساتھ اسمبلی سے چلا گیا لیکن آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

عامر لیاقت نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اب چاردیواری صرف لڑکی کی دیوار ہے، اللہ آپ پر کرم کرے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مریم نواز اور انکے والد میاں نواز شریف سے پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں۔ اور انہیں ن لیگ کے ٹکٹ کے ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:بریکنگ نیوز: شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کے اہم اور متحرک رکن تصور کیے جاتے تھے اور وہ ماضی میں مریم نواز اور نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ مزید برآں، گزشتہ دنوں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر پر طنز کرتے ہوئے کہ رہے ہیں زندگی گزارنی ہے تو عامر لیاقت کی طرح گزاریے ورنہ جی تو کیپٹن صفدر بھی رہا ہے۔

تاہم، حال ہی میں اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد عامر لیاقت تحریک انصاف سے دور جاتے دیکھائی دیے، اس دوران انکے مختلف بیانات بھی سامنے آتے رہے۔ جن میں انکا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں.

لیکن کچھ دن پہلے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ عمران خان کی طرف سے اپوزیشن پر لگائے گئے غداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے شدید غصے میں ان پر تنقید کرتے ہوئے دیکھائی دیے۔

مزید پڑھیں:بریکنگ نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


Posted

in

,

by