امریکہ کے اہم مقام پر پہلی مرتبہ باجماعت نماز تراویح کی ادائیگی

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کے اہم ترین مقام پر مسلمانوں نے باجماعت نماز تراویح ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ مہینہ روزے کی برکتوں کے ساتھ ساتھ نماز تراویح جیسی عبادت سے مزین ہوتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی رمضان کا آغاز مذہبی جوش جذبے کے ساتھ ہوا، اور امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں نے امریکہ اہم ترین مقام ٹائمز اسکوائر پر باجماعت نماز تراویح ادا کی۔

امریکہ کے شہر نیویارک کا دل سمجھے جانے والے تجارتی مرکز پر تاریخ میں پہلی مرتبہ نماز تراویح کا باجماعت انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

ٹائمز اسکوائر پر نماز تراویح کا انعقاد کرنے والے منتظمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نماز تراویح کا عوامی مقام پر انعقاد کرنے کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے تاثر کو ختم کرنا اور دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے۔

مزید پڑھیں: کیا حکومت گرانے کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے؟ اہم سروے رپورٹ سامنے آگئی

اس تاریخی اجتماع میں شرکت کرنے والی مسلمانوں کا کہنا تھا کہ نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت سننا ایک سعادت کی بات اور آج انہیں اس تاریخی موقع پر یہ سعادت حاصل کر کے خوشی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر اس سے پہلے افطار اور نماز مغرب باجماعت ادائیگی کی جاتی رہی ہے تاہم، باجماعت نماز تراویح پہلی مرتبہ ادا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں کا بھارت میں حجاب کے بعد حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ


by

Tags: