گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پھل فروش کو انگوروں کو محفوظ کرنے کے حیران کن طریقہ لوگوں کو دیکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو افغنانستان کی ہے جس میں انگوروں کو مٹی کے سانچوں کے اندر محٖفوظ کرنے کے حیران کن طریقے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پھل فروش نے انگوروں کو ترو تازہ رکھنے کے لیے مٹی کے بنے ہوئے سیپی نما برتن کے اندر چھپا رکھا ہے۔
ویڈیو میں پھل فروش لکڑی کے ایک ڈنڈے کے ساتھ مٹی کے سانچے کو توڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ جب چکنی مٹی کا سانچہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کے اندر انگور ترو تازہ حالت میں نکل آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم
انگوروں کو بغیر فریج کے ترو تازہ رکھنے کے اس طریقہ کار دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ مختلف صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت انگوروں کو سال بھر کے لیے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں انگوروں کو محفوظ کرنے کا یہ طریقہ کار صدیوں پرانا ہے۔ اس طریقے کا نام کنگینہ ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت پھلوں یا غذاؤں کو تازہ ہوا سے محفوظ رکھنے کے لیے مٹی اور بھوسے کے برتنوں کے اندر محفوظ کیا جاتا ہے۔ انگور بھی انہی برتنوں کے اندر رکھے جاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر برتن کو کھول لیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انگوروں کو افغانستان میں اس طریقہ کار سے 6 ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بلاآخر شاہ رخ خان کو اپنی پسند کے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا