عوام نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کلاس لے لی

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سے بجلی کی صورتحال پر سوال کرنا مریم نواز کو مہنگا پڑ گیا. ٹویٹر پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق سوال کرتے ہوئے مریم نواز نے صارفین سے سوال کیا کہ کیا آپکے ایریا میں‌لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے؟ اپنا ضلع اور لوڈشیڈنگ دورانیہ لکھیں.

جواب میں عوام نے مورچے سنبھالتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں‌لے لیا. کسی نے اپنے غصے کا اظہار کیا تو کسی نے مزاح کا جملہ لکھتے ہوئے دلچسپ میم بنا ڈالی.

ایک صارف نے تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بہت بہتری آئی ہے . پہلے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اب آپ کےنوٹس کے بعد سے 14 گھنٹے ہو گئی ہے. الحمداللہ. شکریہ نواز شریف.

کراچی سے تعلق رکھنے والی شہری نے لکھا کہ ہم جہنم میں‌رہ رہے ہیں . صارف نے لکھا کہ ہمارے ہاں‌8 گھنٹے صبح بجلی نہیں‌ہوتی جبکہ کے الیکڑک رات 12 سے صبح 6 بجے تک بونس لوڈشیڈنگ بھی کرتا ہے. شہری نے اپنے ٹویٹ میں‌کے الیکڑک کو بھی مینشن کیا.

مزید پڑھیں: ٹویٹرٹاپ ٹرینڈز کی حقیقت کیا ہے؟

ایک اور شہری وہاب خان نے مریم نواز سے سوال کرڈالا کہ آپ ہیں کون؟ حکومت ہیں؟ وزیر توانائی ہیں؟ شہری نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگلے الیکشن میں‌ن لیگ کی ضمانتیں‌ضبط ہونگی.

یاد رہے کہ سوموار کے روز پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل سے ملک بھر میں‌لوڈشیڈنگ میں‌کمی آئی گی اور ساڑھے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی جو رواں ماہ کے آخر میں‌مزید کم ہو کر ڈیڑھ سے دو گھنٹے ہو جائے گی.

حکومت کے اعلان کے برعکس لوڈشیڈنگ پرانے شیڈول پر جاری ہے جبکہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں‌بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں‌مزید اضافہ ہوا ہے.