باجوہ نواز شریف سے ڈرتا ہے اسی لئے عدلیہ کا سہارا لے کر شیر پر وار کرتا ہے- مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے والد نواز شریف کی تصویر اور خبر کا تراشہ شیئر کیا جس پر قرآن کی آیت درج تھی.

مریم نواز کا کہنا تھاکہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پر چھوڑ دے
ان کا کہنا تھاکہ اس میں ظالموں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے ہی میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج نے پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ’میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنے چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کوئی نیا ایجنڈا لے کر مارکیٹ میں حاضر ہوئی ہے لیکن اب کی بار اس پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام مسترد ہی کریں گئے.

جبکہ رانا شمیم کے بارے میں یہ بھی خبریں سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں کہ رانا شمیم اس وقت لندن میں موجود ہیں اور ان کی ملاقات نواز شریف سے ہوئی تھی جس کے بعد یہ سارا پلان بنایا گیا اور پاکستان کی اعلی عدلیہ پر الزامات لگائے گئے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *