بند لاک اپ سے فرار ہونےوالے قیدی نے پولیس کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

نوجوان چور نے بند لاک سے بغیر لاک توڑے باہر نکل کر پولیس کو حیران کر دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پمپری چیچنواد کے ایک مقامی پولیس تھانے سے کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

نوجوان قیدی بغیر تالا توڑے یا کوئی سرنگ یا دیوار توڑے بغیر فرار ہوا تھا۔ اس بات نے پولیس والوں کو حیران کر دیا تھا۔

تاہم، 19 سالہ چور کی بدقستمی سمجھیے یا پولیس کی خوش قسمتی، وہی چور چند روز پہلے پھر سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس چور کے دوبارہ گرفتار ہونے کے بعد کے پولیس نے اس فرار ہونے کا طریقہ کار جاننے کی کوشش کی، جسے دیکھ کر پولیس والے حیران رہ گئے۔
فرار ہونے کے طریقے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا، جو وائرل ہوگئی۔

پولیس تھانے میں پولیس نے چور کو دوبارہ سے لاک اپ میں بند کیا اور اسے کہا کہ وہ جس طرح پہلے فرار ہوا تھا ویسے ہی فرار ہو کر دیکھائے۔

مزید پڑھیں:پتوکی میں انسانیت دم توڑ گئی، پاپڑ فروش پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد باراتی لاش کے پاس بیٹھ کر کھانا کھاتے رہے

اس پر لڑکا لاک اپ کے دورازے میں لگی سلاخوں کے درمیان فاصلے اور اپنے دبلے پن کا فائدہ اٹھاتا ہے اور ان سلاخوں درمیان سے با آسانی چند سیکنڈوں میں لاک اپ سے باہر آجاتا ہے۔ پولیس والے یہ منظر دیکھ کر حیران کھڑے رہ جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران بھی ہیں ساتھ ہی ساتھ پولیس کی ناقص سیکیورٹی پر اظہار تشویش بھی کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار ہی کی جانب سے لیک کی گئی ہے۔ جس سے پولیس کی ناقص سیکیورٹی کا پول کھل جانے کے بعد سے مہاراشٹرا کے تمام تھانوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایک شہری کا 18 کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول مفت بانٹنے کا اعلان