بنی گالہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آبا(‌وائس ٹی وی یو کے) سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں‌ 27 رمضان المبارک کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا.تقریب میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے خصوصی شرکت کی.

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما بھی اس تقریب میں‌موجود تھے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے نظریے کو نہیں سمجھ آتی اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے. پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا جس کا نہ ہونا ہماری بدقسمتی ہے.

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلتے ہوئے فلاحی ریاست کی طرف بڑھنا ہوگا. ان کا کہنا تھا ہمیں سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کوئی عام ملک نہیں ہے. یہ اقبال کا پاکستان ہے اور ہم آزاد ہیں. لیکن ہماری آزادی میں مداخلت ہوئی ہے جس پر ہمیں حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہوگا.

مزید پڑھیں: کیا وہ صرف پاکستان کا وزیر اعظم تھا؟

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے شب قدر کی فضیلت کے حوالے سے خصوصی بیان کیا اور اختتام پر مولانا طارق جمیل نے میں دعا بھی کرائی . مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو ان کے مقصد میں کامیابی کیلئے بھی دعا دی.

اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 14 اگست 27رمضان المبارک کو وجود میں آیا تھا. آج اسی دن کی مناسبت سے ان مبارک ساعتوں میں دس بجے آپ پیارے پاکستان کی خودمختاری کے لئے دعا میں شریک ہو ں .

ملک بھر میں بیشتر مقامات پر بنی گالہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب بڑی سکرینوں پر بھی دکھائی گئی.