دنیا میں اکثر عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جیسے گزشتہ روز ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر اداکار کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا۔ اسی طرح ایک دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں بارات دیر سے پہنچنے پر دلہن خفا ہوکر دلہے والوں کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں ایک شادی کے تقریب کے دوران بارات تاخیر سے پہنچنے پر دلہن ایسا خفا ہوئی کے کہ دلہے کے خلاف رپورٹ درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دلہے نے تقریبا ایک سال قبل شادی کی تاریخ طے کے ہونے کے بعد شادی سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، اس کے بعد دونوں کی شادی کی تاریخ دوبارہ سے طے کی گئی۔ اور یہ پہلی شادی ہوگی جس کی تاریخ دھن آباد ویمن پولیس تھانے میں طے کی گئی ہو۔
پولیس میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق لڑکے نے 25 مارچ کو شادی کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بیوی کو میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانا مہنگا پڑ گیا، شوہر نے قتل کر کے لاش جلا دی
شادی کی تاریخ دوبارہ سے طے ہونے کے بعد دلہن اور اس کے گھر والے مکمل تیاری کے ساتھ گھر واپس آگئے۔ اور اس شادی میں دلہن اور دلہن کے گھر والے شادی والے دن بارات کا انتظار کرتے رہے۔ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد بھی بارات کا انتظار کیا گیا۔
تاہم، جب دلہن اور اس کے گھر والوں کا صبر جواب دے گیا تو وہ دلہے کے خلاف رپورٹ درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔
اس حوالے سے دلچسپ امر یہ ہے کہ جب دلہن اور اس کے گھر والے تھانے پہنچ گئے اور دلہے کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے ہی والے تھے ٹھیک اسی وقت دلہا بارات لے کر پہنچ گیا۔ بارات پہنچ جانے پر دلہن اور اس کے گھر والوں نے ایف آئی آر درج نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور واپس آگئے۔ اسی رات دونوں کی شادی کر دی گئی۔
لہذا اگر آپ بھی شادی کرنے جا رہے ہیں تو دلہن کے گھر والوں کے ساتھ طے کیے گئے وقت کے مطابق بارات لے کر پہنچیں۔ کیونکہ وقت کی پابندی آپ کو ایک ذمہ دار فرد ثابت کرتی ہے۔ دوسرا شادی جیسے موقع پر دلہن اور اس کے گھر والے ایک قرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ انہیں بلاوجہ کے انتظار میں ڈالنا دلہن اور اس کے والدین کے لیے مزید پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کا انوکھا ماسک، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میںکامیاب