بحرینی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا اور پاکستانی عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے ولی عہد بن سلمان بن حا مدالخلیفہ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفو نک رابطہ کیا اور لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
انھوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی اور کہا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بحرینی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھےگا ۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید گہرے ہوں گے ۔
بحرین کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قیادت اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وہ اس دھماکے میں شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بحرین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پاکستان بحرین کو ایک لاکھ سے زائد مزدور بھیجے گا.
آپ کو واضح کرتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی بحرین نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ بحرین کو پاکستان ہنر مند افراد بھیجے.
Leave a Reply