بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں کی ویڈیو وائرل

بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے پر اسرار چیزوں کے گرنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں آسمان سے پر اسرار ملبہ زمین پر گرنے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر آسمان سے پر اسرار چیزیں زمین پر گرنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز مہاراشٹرا کی چندر پور پولیس اور انتظامیہ نے آسمان سے گرنے والی کچھ چیزیں قبضے میں لی ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق آسمان سے گرنے والی یہ چیزیں کسی چینی سٹیلائٹ کے پرزے ہیں۔

ان چیزوں میں دھات کی بنی ہوئی ایک رنگ اور ایک صراحی نما چیز شامل ہے۔ جو زمین پر گرنے کے بعد بھی گرم تھیں۔ دیہاتیوں نے ان چیزوں کو اٹھایا اور انکے ساتھ تصویریں بھی بنائی۔ دیہاتیوں میں ان چیزوں کے گرنے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور انکا خیال ہے کہ کوئی آسمانی مخلوق انکے گاؤں کے آس پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ہندو انتہا پسندوں کا بھارت میں حجاب کے بعد حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ

جبکہ سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ایک راکٹ کا ملبہ ہے اور صراحی نما چیز کو راکٹ میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی ٹںکی قرار دیا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ راکٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل انتہائی ذہریلا ہوتا ہے۔ دیہاتیوں کو اس کے قریب بھی نہیں جانا چاہیے تھا جبکہ وہ ان چیزوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر تصویریں بنا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چیزیں ثبوت ہیں کہ خلائی مخلوق وجود رکھتی ہے اور یہ مخلوق سب سے پہلے بھارت میں آئے گی۔

تاہم، پولیس اور اتنظامیہ نے گاؤں میں پہنچ کر ملبے کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ گاؤں میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق انہوں نے ان چیزوں کو آسمان میں جلتے ہوئے اور پھر زمین پر گرتے ہوئے دیکھا۔

جبکہ ماہرین فلکیات کے مطابق آسمان پر جلتی ہوئی اور پھر زمین پر گرنے والی شے کوئی شہاب ثاقب نہیں ہے بلکہ ایک سیٹیلائٹ ہے جو زمین کی فضا کے رابطے میں آنے کے بعد تباہ ہو کر زمین پر گرا۔

مزید پڑھیں:دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا


by

Tags: