بھارت: پسندیدہ ہیرو کی فلم پسند نہ آنے پر مداح نے خودکشی کر لی

بھارت کی سپر ہٹ فلم باہوبلی کے ہیرو پرابھاس کی ایک نئی فلم ان کے ایک مداح کو پسند نہیں آئی جس پر مداح نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا۔ جہاں پرابھاس کے مداح کو انکی نئی فلم رادھے شیام نے مایوس کیا اور فلم سے متعلق منفی تبصروں نے بھی اسے پریشان کر دیا۔ جس کی وجہ سے اس نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداح کا نام روی تیجا جبکہ اس کی عمر 24 سال بتائی جا رہی ہے۔
مزید برآں، اپنی جان لینے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتا دیا تھا کہ پرابھاس کی فلم رادھے شیام اس کی امیدوں پر پوری نہیں اتری اور اسے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پرابھاس اور پوجا ہیج پر فلمائی گئی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو بھارت میں ریلیز کی گئی تھی۔ جس نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:کرن راؤ سے طلاق کی وجہ کیا تھی؟ عامر خان نے خاموشی توڑ دی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *