بھارتی اداکار بھی زرتاج گل کے مداح نکلے

پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے مداح صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں، بلکہ ہمسایہ دیس بھارت میں اداکار بھی انکے مداح نکلے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی رزتاج گل پاکستان میں ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں۔ انکی یہ فین فالونگ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں فلم انڈسٹری سے منسلک افراد بھی انکے مداح ہیں۔

بھارت کی فلم انڈسٹری کے اداکار اور فلموں کے ناقد کمال راشد خان بھی رزتاج گل کے مداح نکلے ہیں۔ اس بات کا اندازہ انکی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قاتل وہیل کے تیز رفتار کشتی کا پیچھا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کمال راشد خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں زرتاج گل ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہ رہی ہیں کہ وہ ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔

کمال راشد کی جانب سے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھارت میں زرتاج گل جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہے؟ انہوں اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انکا مطلب ہے کہ بھارت میں زرتاج گل جیسا ہوشیار اور اتنا اچھا بولنے والا سیاست دان کیوں نہیں ہے۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511700947252219916?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511700947252219916%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F282587-

اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد پاکستان میں زرتاج گل کے مداح اس ٹوئٹ کو شیئر کر رہے ہیں اور کمال راشد خان کے اس بیان پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی پیدائش پر باپ نے ہیلی کاپٹر کیوں منگوایا؟