بلاآخر شاہ رخ خان کو اپنی پسند کے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو اپنے پسندیدہ ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع بلا آخر مل گیا۔ شاہ رخ خان اس خوشی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی سونے کو تیار۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بہت بڑے بڑے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے اور کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ بہت سارے ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ تاہم، ایک ڈائریکٹر ایسے ہیں جن کے ساتھ کام کرنے لیے شاہ رخ خان بھی بے تاب رہتے تھے۔

شاہ رخ خان اور انکے مداح بھی چاہتے تھے شاہ رخ خان اس ڈائریکٹر کے ساتھ کام کریں۔ وہ قابل ڈائریکٹر جن کے ساتھ شاہ رخ ہمیشہ سے کام کرنا چاہتے تھے انکا نام ہے راج کمار ہیرانی۔

راج کمار ہیرانی بالی وڈ انڈسٹری کے جانے مانے ڈائریکٹر ہیں۔ انکی سپر ہٹ فلموں میں عامر خان کی پی کے، تھری ایڈٰیٹس، اور سنجے دت کی منا بھائی ایم بی بی ایس شامل ہیں۔ یہ فلمیں امر ہوگئی ہیں۔ اور آج تک پسند کی جاتی ہیں۔

تاہم، مداحوں اور شاہ رخ خان کی اپنی خواہش بلا آخر رنگ لے آئی اور راج کمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد شاہ رخ خان اس قدر خوش ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹر پر راج کمار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سر آپ میرے سانتا کلاز نکلے، سر آپ شروع کریں میں ٹائم پر پہنچ جایا کروں گا بلکہ سیٹ پر ہی رہنا شروع کر دوں گا’۔

مزید پڑھیں:عالمی باکسر عامر خان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شاہ رخ خان نے راج کمار ہیرانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں اور آپ کا مشکور بھی ہوں۔
بالی وڈ کے بادشاہ نے ٹوئٹ کے آخر میں راج کمار کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کا لنک بھی شیئر کیا۔ فلم کا نام ڈنکی ہے جو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ شاہ رخ کی جانب سے شیئر کیے گئے لنک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی بنائی گئی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹرز کے سامنے کھڑے ہیں اور حسرت سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔

اور ساتھ ساتھ سوچ رہے ہیں کہ کاش انہیں بھی راج کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ اس دوران راج کمار وہاں آجاتے ہیں جس پر شاہ رخ انہیں کہتے ہیں کہ سر میرے لیے بھی کو اسٹوری ہے تو بتائیں۔ جس پر راج کمار ہیرانی انہیں کہتے ہیں چل تیرے لیے بھی ایک فلم ہے جس کا نام ڈنکی ہے۔ جس پر شاہ رخ سٹپٹا جاتے ہیں پوچھتے ہیں کہ فلم کا ڈونکی ہے؟

جس پر راج کمار جواب دیتے ہیں کہ نہیں ڈونکی نہیں ڈںکی اور وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ اور شاہ رخ بعد میں سوچتے ہیں ڈونکی ہے یا ڈنکی بس لے لے یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں:چرس پینی کیوں شروع کی تھی؟ سنجے دت نے راز سے پردہ اٹھا دیا