پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے اردو سیکھنے سے متعلق مختلف ویڈیوز پر مبنی مزاحیہ ویڈیو ٹوئیٹ کردی، ویڈیو وائرل
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کے عمران خان کی مختلف مواقع پر زبان پھسل جانے کی ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ بلاول نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان مجھے اردو سکھارہے ہیں۔
اردو سکھانے کے حوالے سے بیانات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان پھسل جاتی ہے اور وہ ٹانگیں کانپ رہی ہیں کو کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہہ جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی یہ غلطی سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں وائرل ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی شرط پر ڈیل کی آفر کر دی
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران خان نے ایک خطاب کے دوارن ہاتھ جوڑ کر آصف زرداری سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو اردو بولنی سکھا دیں۔
اسی پس منظر میں بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی اردو کی غلطیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے اور اس پر طنزیہ طور پر لکھا ہے کہ “عمران خان مجھے اردو سکھاتے ہوئے”۔
بلاول کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں عمران خان کے 12 موسموں، جرمنی اور جاپان کی سرحد اور بطور وزیر اعظم حلف لیتے ہوئے اردو کے بیشتر الفاظ بولنے میں مشکل پیش آنے کی ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے۔
PM teaching me Urdu 😊 pic.twitter.com/zJX8TiETDj
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 14, 2022
بلاول کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کرنے کے کچھ منٹوں کے بعد ہزاروں لوگوں نے اس کو لائک اور ری ٹوئیٹ کر دیا ہے۔
Leave a Reply