بلاول کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے اور اس کا بلاول سے کیا رشتہ ہے؟

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر دونوں کے درمیان رشتے پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول سامنے پل آجانے پر خاتون کو جھکنے کا کہتے ہیں اور اسی ویڈیو میں بلاول خاتون کے ساتھ بہت خوش کن انداز میں گفتگو کرتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کے درمیان رشتے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چوہدری شجاعت سیاست چھوڑںے پر غور کیوں کر رہے ہیں؟

تاہم، اب خاتون رپورٹر نے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت کا جب بلاول لانگ مارچ لے کر کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی، اور ویڈیو میں پیش آنے والا واقعہ لالہ موسی روڈ کا جہاں وہ کنٹینر پر بلاول کا انٹرویو لینے گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرک پر انکے ساتھ کھڑی تھیں اور بلاول انکے ساتھ ذاتی گفتگو کر رہے تھے جب اچانک سامنے پل آگیا جس پر بلاول نے جھکتے ہوئے انہیں بھی کہا مائرہ ڈاؤن۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں پر منفی تبصرے شروع کر دیے۔

رپورٹر مائرہ ہاشمی نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی بلاول کے ساتھ کئی ملاقاتیں کر چکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انکا پی پی کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ بھی ہے کیونکہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے گارڈ جاجی محمد حفیظ عرف گوگا کی بیٹی ہیں۔

مائرہ ہاشمی نے بتایا کہ انکے والد بی بی شہید کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور انہیں بھی کہتے تھے بی بی کو پھوپھو کہیں۔ انہوں نے کہا اس لحاظ سے بلاول انکے بڑے بھائی اور انکی خوش قسمتی کے بلاول کے ساتھ انکی ویڈیو وائرل ہوئی کو انکی کامیابی کا ذریعہ بنی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلاول نے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت کی تھی جسے عوامی مارچ کا نام دیا گیا تھا جو تقریبا 10 روز میں کراچی سے اسلام آباد پہنچا جس میں عوام کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران ہنگامہ، حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر تشدد