بلاول نے اپنی سب سے بری عادت بتا دی

چیئرمین پییلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاست میں پیش پیش ہیں، کراچی سے اسلام آباد تک ایک لانگ مارچ کر چکے ہیں۔ اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی سب سے ناپسندیدہ عادات سے متعلق بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے بلاول سے مختلف سوالات کے دوارن انکی ناپسندیدہ عادات سے متعلق بھی سوال کیا۔ جس کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی سب بری عادت یہی لگتی ہے کہ وہ نوجوان ہیں اور اسی وجہ سے قدرے جذباتی ہیں۔

مزید پڑھیں:سنجے دت اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ سیاست اور جذبات کو علیحدہ علیحدہ رکھا جائے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس حوالے کافی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے انہیں مولانا کہنے پر معافی مانگ لی۔

Comments

One response to “بلاول نے اپنی سب سے بری عادت بتا دی”

  1. binance Sign Up Avatar

    Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *