بریکنگ نیوز: شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف بلا مقابلہ 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب۔

شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں بطور وزیراعظم تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حالات مشکل ہیں ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا بصورت دیگر پاکستان ترقی نہیں کر پائے گا۔ شہباز شریف بطور وزیر اعظم حلف آج شام کو لیں گے۔

تحریک انصاف نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کر دیا:

آج عمران خان خود پارلیمنٹ آئے تو انکی پارلیمانی کمیٹی نے نعروں کے ساتھ انکا استقبال کیا۔ اس دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے جہاں ایک ایسے شخص کا بطور وزیر اعظم انتخاب کیا جا رہا ہو جس پر اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

مزید بڑھیں:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عید سے پہلے بڑا معجزہ رونما ہونے کی پیشگوئی

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور استعفے وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیے جائیں گے۔

تحریک انصاف کا موقف ہے یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت بنائی جا رہی ہے لہذا تحریک انصاف اس کا حصہ نہیں بنے گی اور ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج اور عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ گزشتہ رات بھی عمران خان کی کال پر ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاج کیے گئے جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:بریکنگ نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


Posted

in

,

by