سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار بریٹ لی پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے مداح نکلے۔
ایک انٹرویو کے دوران بریٹ لی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک شاندار بولر ہیں، ان کی رفتار بہت اچھی ہے، وہ لمبے قد کے ہیں، انہیں وکٹ میں بہت اچھا باؤنس ملتا ہے، اس لیے میں شاہین شاہ آفریدی کا فین ہوں۔
بریٹ لی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کچھ سالوں میں پاکستان کے سب سے بہترین فاسٹ بولر بن جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اس چیز کا زیادہ بینیفٹ حاصل ہوتا ہے کہ ان کا قد لمبا ہے جس وجہ سے وہ بال کو بہت ہی آسانی کے ساتھ یارکر کی صورت میں پھینک دیتے ہیں.
بریٹ لی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پاس فاسٹ بولرز کی کمی نہیں ہے ہر سال ہی پاکستان سے درجنوں کے حساب سے ایسے باؤلرز نکلتے ہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کا ایک بہترین ٹیلنٹ ہے اور پاکستان نے اس کو موقع دے کر دنیا کو یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے.
قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت شاندار ہے، ان کے کوور ڈرائیو کو اس وقت دنیا کے بہترین کوور ڈرائیو میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
بریٹ لی نے کہا کہ بابر اعظم آج کے دور کے بہترین بلے باز ہے ہیں ان کا مقابلہ کرنا میرے خیال میں ابھی کسی دوسرے پلیئر کے بس کی بات نہیں.
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا آپس میں اچھا مقابلہ چل رہا ہے لیکن میرے اپنے خیال میں بابر اعظم, ویرات کوہلی سے بھی بڑے بیٹسمین بن گئے ہیں.
بریٹ لی نے کہا کہ بابر اعظم کی سب سے بہترین شارٹ کوور ڈرائیو ہے انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ اگر بابراعظم آج فیمس ہے تو اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ان کے پاس کوور ڈرائیو ہے.
Leave a Reply