چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

(ق) لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو اپنے وزیروں اور مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا اور کہا کہ ان کا یہ بیان کہ ‘ اگر مجھے ہٹا دیا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا ، کسی دوست نما دشمن کا ہے۔

تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نےوزیراعظم کو ان کے مشیروں کے بارے میں مشورہ دے دیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں پہلی مرتبہ کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیر اور سیاسی ترجمانوں کی غلط اطلاعات اور ایڈوائس سے خبردار رہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جب بھی مشیر وزیراعظم عمران خان کو ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی اینگل نہیں ہوتا اور وہ اپنی مرضی کے مطابق خبریں اچھالتے ہیں جس کا سراسر نقصان وزیراعظم عمران خان کی ذات کو ہوتا ہے ۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم دیکھیں کہ مشیر ایسا کیوں کر رہے ہیں اور کس کے کہنے پر کر رہے ہیں ۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا اس لیے وہ میڈیا میں آکر بولتے ہیں اور یہ بھی کہا کہ’ اگر انہیں ہٹا دیا گیا تو وہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جائیں گے ‘ یہ بیان کسی دوست نما دشمن کا ہی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو اسمبلی میں بیٹھے دیگر ارکان جو انکے مراعات یافتہ ہیں وہ کسی کو عمران خان کے خلاف کیوں بولنے دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مخلص دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں اور اس پر عمل کریں۔

جب اس طرح کے ان پڑھ مشیروں کو اپنے بیان کی درستگی کے بارے میں کہا جاتا ہے تو وہ یہ بہانہ بنا دیتے ہیں کہ انہیں کسی قسم کی نرمی اختیار نہ کرنے کا کہا گیا ہے اور وزیر اعظم کو بھی اپنے مطلب کے مطابق گائیڈلائنز دیتے ہیں ۔

Comments

2 responses to “چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دے دیا”

  1. binance odprt racun Avatar

    Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.

  2. registrera dig f"or binance Avatar

    Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *