چرس پینی کیوں شروع کی تھی؟ سنجے دت نے راز سے پردہ اٹھا دیا

بالی وڈ کے دادا سمجھے جانے والے مشہور اداکار سنجے دت نے چرس پینے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

بالی وڈ کے منا بھائی اور دادا جیسے خطابات سے جانے جانے والے معروف اداکار سنجے دت مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں نشہ شروع کرنے کے حوالے سے اصل وجہ سے پردہ اٹھایا ہے۔

سنجے دت نے انٹرویو میں بتایا انکی منشیات کے استعمال کی عادت تب شروع ہوئی جب انہوں نے سوچا کہ منشیات کی وجہ سے لڑکیاں ان سے متاثر ہوں گی، اور وہ ان میں مقبول ہوں گے اور انکے سامنے نمبر بنا لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ منشیات کا استعمال کر رہے ہیں تو وہ لڑکیوں سے بات کرتے ہوئے اور ان سے دوستی کرتے ہوئے زیادہ پر اعتماد ہوتے ہیں، سنجے دت نے بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ منشیات کا استعمال انہیں دلکش بناتا ہے۔

مزید پڑھیں:پہلی بار پاکستانی مصنف کو لندن کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

سنجے دت نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی شرمیلے تھے اور لڑکیوں سے بات کرتے ہوئے ہچکچاتے تھے۔ اداکار نے مزید بتایا کہ انکی زندگی کے دس سالوں میں سے زیادہ تر وقت یا تو باتھ روم میں گزرا یا پھر کمرے میں منشیات کے استعمال کرتے ہوئے گزرا ہے۔

اپنی فلموں اور شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنجے دت نے بتایا کہ اس دوران فلموں کی شوٹنگ سے انکا دل بلکل کو اٹھ چکا تھا۔
انکی اس حالت کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں امریکہ میں ایک بحالی کے مرکز میں داخل کروا دیا جہاں انکا علاج ہوا۔ سنجے دت بتاتے ہیں کہ جب وہ ٹھیک ہو کر واپس آئے تو لوگ انہیں راہ چلتے چرسی کہ کر بلاتے تھے جس سے انہیں برا لگتا تھا۔

یاد رہے کہ سنجے دت کو کچھ عرصہ قبل پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لیے دبئی میں بھی مقیم رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں پتا چلا کہ انہیں کینسر ہے اور ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ انہیں کیمو لگے جس سے انکے بال جھڑ جائیں گے۔

سنجے دت نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر کی اس بات پر کہا کہ میرے نہ تو بال جھڑیں گے نہ ہی مجھے الٹیاں آئیں گیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیمو لگوا کر واپسی پر وزرش کرتے، ٹٰینس کھیلتے اور سائیکل چلاتے تھے۔

مزید پڑھیں:عالمی باکسر عامر خان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا