چوہدری شجاعت سیاست چھوڑںے پر غور کیوں کر رہے ہیں؟

مسلم لیگ کے ق کے رہنما اور تجربہ کار سیاست دان چوہدری شجاعت کا سیاست چھوڑنے پر غور.

مسلم لیگ ق کے سربراہ اور پاکستان کے تجربہ کار سیاست دان سمجھے جانے والے چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں ہونے والی حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سیاست چھوڑنے پر غور۔ انہوں نے اس بات کا اظہار خیال گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ گزشتہ روز چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے جہاں پر چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت کے ساتھ ملاقات میں لیاقت بلوچ کا چوہدری شجاعت سے کہنا تھا کہ وہ حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے میدان میں آئیں۔ جس پر چوہدری شجاعت نے انتہائی دل گرفتہ ہو کر لیاقت بلوچ کو جواب دیا وہ سوچ رہے ہیں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے نہیں۔

مزید پڑھیں:بلقیس ایدھی نے جب اپنے شوہر عبدالستار ایدھی سے سیر پر نہ لیجانے کا شکوہ کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

جس پر مرکزی رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایک وضع دار سیاسی شخصیت ہیں ایسی صورتحال میں انہیں سیاست چھوڑںے کی بجائے میدان میں آنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بتانا چاہیے کہ ملک میں جاری حالیہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
جس کے جواب میں چوہدری شجاعت نے انہیں کہا وہ اپنا ذہن بناتے ہیں پھر انہیں آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت میں سیاسی صورتحال کشیدہ ہے۔ کچھ روز پہلے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران پر تشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔ جن میں سابق حکومتی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر اور پولیس پر تشدد کیا گیا۔

اس دوران وزارت اعلی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی پر بھی مبینہ تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کا دعویٰ ہے کہ تشدد کے نتیجے میں انکا بازو ٹوٹ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران ہنگامہ، حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر تشدد


Posted

in

,

by

Tags: