چین کی تائیوان سے جنگ شروع کرنے کی دھمکی

اسلام آباد(وائس ٹی وی ی یو کے) ابھی دنیا روس یوکرائن جنگ سے باہر نہیں نکلی کے ایک نئی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں. چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر چین اور تائیوان کے درمیان علیحدگی کرانے کی کوشش کی گئی تو چائنہ جنگ شروع کرنے میں دیر نہیں‌کرے گا.

سنگاپور میں سیکورٹی ڈائیلاگ کے دوران چین کےوزیر دفاع نے امریکہ پر واضح کیا کہ اگر تائیوان نے آزادی کا اعلان دینے کی جسارت کی تو وہ جنگ شروع کرنے میں‌کوئی ہچکچائٹ محسوس نہیں‌کریں‌گے.

چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ سمجھتا ہےجبکہ تائیوان میں‌الگ نظام حکومت قائم ہے اور تائیوان ایک الگ ملک کی حیثٰیت رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے. تاہم امریکہ کی تائیوان میں بڑھتی ہوئی مداخلت سے چین اور امریکہ میں نئی لفظی جنگ چھڑ چکی ہے.

مزید پڑھیں:‌ چینی زبان کے اساتذہ وطن واپس روانہ

گزشتہ دنوں امریکہ نے تائیوان کی سلامتی پرزور دیااور تائیوان کی حیثیت میں یک طرفہ تبدیلی کو بھی مسترد کیا.گزشتہ ماہ امریکی صدر بائیڈن نے تائیوان کے دورے کے موقع پر چین کو خبردار کیا تھا کہ اگر تائیوان پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکہ تائیوان کے دفاع میں کھڑا ہوگا.

امریکہ کے بیان پر چین نےجواب دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے.

گزشتہ سال بھی تائیوان اور چائنہ کے درمیان کشیدگی کے بعد چینی صدر نے طاقت کے استعمال کا عندیہ دیا تھا .

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں‌کہ جب دنیا روس یوکرائن جنگ سے نہیں سنبھل پائی، چین کو معاملات خوش اسلوبی سے نبھانا ہونگے کیونکہ خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا .