چور نے بیس روپے کی خاطر تین دکانوں کے تالے کیوں توڑے؟

تقریبا ڈیڑھ ارب آبادی کے ملک بھارت میں آئے روز انوکھے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو دنیا کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ کچھ روز پہلے بھارت میں پولیس نے ایک ایسا چور گرفتار کیا ہے جس نے صرف 20 روپے چوری کرنے کے لیے تین دکانوں کے تالے توڑ دیے۔

بھارت کے شہر فتح پور میں پیش آئی چوری کی انوکھی واردات۔ جس میں چور نے صرف 20 روپے چوری کرنے کے لیے تین دکانوں کے تالے توڑ ڈالے۔ اگلے روز جب دکان دار اپنی دکانوں پر پہنچے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

پولیس کے پاس رپورٹ درج کروائی گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جس سے پتہ چلا کہ چور نے تین دکانوں کے تالے توڑنے کے بعد صرف 20 روپے چرائے ہیں۔ یہ واقعہ پولیس سمیت ہر کسی کے لیے حیران کن تھا۔ کیونکہ عام طور پر چور اتنی دکانوں کے تالے توڑنے کے بعد اتنی کم رقم چوری نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:کیا آنکھوں میں لگائے جانے والے لینز اندھے پن کا سبب بن سکتے ہیں؟

بہر حال سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے چور کی شناخت کرنے کے بعد چور کو گرفتار کر کے اسکی تفتیش کی تو پولیس کے سامنے چور نے حیران کن انکشاف کیا۔

چور نے پولیس کے سامنے چوری کا اعتراف کیا اور اسے بتایا کہ اس دل کرکرے پاپڑ کھانے کو کر رہا تھا۔ تاہم، اس کے پاس کرکرے پاپڑ خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ جس کے بعد اس نے دکانوں کے تالے توڑنے کا فیصلہ کیا۔ چور نے مزید بتایا کہ اس نے تالے توڑنے کے بعد صرف 20 روپے چوری کیے اور ان سے پاپڑ خرید کر اپنے دل امنگ پوری کی۔

مزید برآں، پولیس کا تفتیش کے بعد کہنا ہے کہ مذکورہ چور کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔

چونکہ بھارت ایسے دلچسپ واقعات کی وجہ سے مشہور ہے تو آیئے آپ کو بتاتے ہیں ایک اور دلچسپ واقعے کے بارے میں جس میں بھارت کے ہی ایک شخص کی ایک کروڑ روپے کی لاٹری نکلی تو وہ بجائے خوش ہونے اور گھر جانے کے روپوش ہوگیا۔

جب کچھ دن تک الطاف نامی شخص گھر نہ پہنچا تو اس کی بیوی نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے روپوش ہونے والے الطاف کو ڈھونڈ نکالا۔ جب اس شخص کو تھانے لانے کے بعد روپوش ہونے سے متعلق تفتیش کی گئی تو اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی لاٹری نکلی تھی جس کے باعث ڈر کر روپوش ہوگیا۔

اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اتنی بڑی رقم اس کے خاندان میں کسی نے نہیں دیکھی اس لیے اسے ڈر پیدا ہوا کہ کوئی اسے پیسوں کے بدلے میں قتل نہ کر دے لہذا اس نے روپوش ہونے کا ارادہ کر لیا۔ تاہم، پولیس نے سمجھا کر گھر بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: کیا صرف انسان ہی خودکشی کرتے ہیں؟


by

Tags: