شہری کو جیل سے رہا ہونے پر کروڑوں روپے کا فری میں انعام مل گیا

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں وہ بھی مل جایا ہے جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا. جی ہاں بلکل ایسا ہی واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے.

امریکی جیل میں تقریباً 4 دہائیوں سے قید بے گناہ قیدی کی رہائی کے بعد عوام نے ہمدردی کے طور پر اس کے نام سے ایک مہم چلائی جس میں اب تک 9 لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے جو 17 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

کے وِن اسٹرک لینڈ کی عمر اس وقت لگ بھگ 62 برس ہے اور اسے میسوری کے شہر کیمرون میں واقع ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

1979 میں اس پر تین افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اور اسے عدالت نے 50 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ لیکن اس پورے عرصے میں کے وِن نے بار بار کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور اعترافِ جرم نہ کیا۔

لیکن اس وقت ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آگے حب امریکی جج نے اس پر لگے تمام الزامات رد کرکے اسے باعزت بری کردیا اور کہا کہ میسوری ریاست کی تاریخ میں غلطی سے قید کا سب سے طویل ترین دورانیہ بھی ہے۔ اور ہمیں اس قیدی سے معافی بھی مانگی چاہئے.

اس کے بعد امریکہ میں موجود ایک سوشل تنظیم نے انٹرنیٹ چندے کی ویب سائٹ ’گوفنڈمی’ اس کے لیے عطیات کی درخواست کی اور اب تک نولاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

چندہ دینے والوں نے کیون سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بہتر زندگی کے لیے نیک خواہشات کی دعا کی ہے۔ کیون نے امریکی قوم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.

صرف دوروز یعنی جمعرات کی صبح تک 8 لاکھ ڈالر جمع ہوچکے تھے جبکہ ہدف ساڑھے سات لاکھ ڈالر کا تھا۔

لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کرائے اور ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے آٹھ ہزار ڈالر کی رقم جمع کرائی! کیون کی جانب سے اس شخص کے لیے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا تھا.

واشنگٹن ڈی سی سمیت 36 امریکی ریاستوں میں غلطی سے سزا پانے والوں کو ہرجانہ دینے کا قانون ہے۔

اس کے تحت ایک سال قید کے لیے کم ازکم 50 ہزارڈالر اور دیگر رقم بھی شامل ہے۔

رہا ہونے کے بعد کیون نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی قبر پر جائیں گے جو دورانِ قید انتقال کرگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ماں کی قبر پر جا کر اپنی ماں کو بتاؤں گا کہ ماں تیرا لال بے گناہ تھا تیرے جگر نے کسی انسان کو قتل نہیں تھا کیا تیرے دل کے ٹوٹے نے کسی پر ظلم و ستم نہیں تھا کیا لیکن ماں تیرے ملک کی عدالتوں نے تیرے اس لال کی زندگی تباہ کر دی ہے.

Comments

One response to “شہری کو جیل سے رہا ہونے پر کروڑوں روپے کا فری میں انعام مل گیا”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *