پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں’’ کو ایجوکیشن‘‘ پر پاپندی عائد، پاپندی کی خلاف ورزی پر کالجوں کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں کو ایجوکیشن پر پابندی لگا دی گئی ہے.
پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں لڑکیاں,لڑکوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھ کر تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گئیں.
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم کا یہ کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے کافی زیادہ شکایات آرہی تھیں کہ کو ایجوکیشن تعلیم پر پابندی عائد کی جائے.
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ پنجاب بھر میں جتنی بھی اکیڈمیز ہیں ان میں بھی کو ایجوکیشن تعلیم پر پابندی عائد کر دی جائے.
پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں بی ایس آنرز میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ کی اجازت نہیں ہوگی، کالجزمیں بی ایس آنرز ڈگری کیلئے طلبا اور طالبات کی الگ الگ کلاسز ہوں گی۔
پرائیویٹ سکول مالکان کی جانب سے حکومت سے یہ درخواست کی جا رہی ہے کہ ایک ہی کیمپس کے اندر لڑکیوں اور لڑکوں کو علیحدہ تعلیم دینے کی اجازت دی جائے.
جبکہ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے علیحدہ سے کیمپس ہونے چاہیے اور ایک ہی کیمپس میں لڑکیاں اور لڑکے آپس میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے.
ایک ہی کیمپس میں بی ایس آنرز کی مخلوط کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی، پرائیویٹ کالجوں کو سٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔
بیان حلفی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی اور حکام کا کہنا ہے کہ اسی مہینے کے اندر اندر تمام اداروں میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے علیحدہ کلاسز کا انتظام کر لیا جائے گا.
بی ایس آنرز ڈگری کا الحاق لینے کیلئے 28 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
Leave a Reply