ملک میں چور احتساب کر رہے ہیں, شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں، کرپشن کی فہرست میں جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے ، اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کی دلدل میں خود اتنا دھنس چکے ہیں کہ انہیں ہر کوئی کرپٹ نظر آنے لگ گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان مجھےکرپٹ ثابت کر دیتے ہیں تو میں ساری زندگی کے لیے اپنی سیاست چھوڑ دوں گا.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت بھی بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن عمران خان کے مشیر اور وزیر عوام کی سوچنے کے بجائے اپنی تنخواہوں کو بڑھانے کا سوچ رہے ہیں.

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں کوئی کسی قسم کا نظام نہیں یہاں پر زبردستی عمران خان کو پکڑ کر چلایا جا رہا ہے اب عمران خان کو چلانے والوں کو تھوڑا سوچنا ہوگا کہ پاکستان اس طرح نہیں چل سکتا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایک ہی طریقے سے ترقی کر سکتا ہے اور وہ طریقہ یہ ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں ملک میں چوروں کا احتساب بلا تفریق کیا جائے اور نواز شریف کو واپس آنے دیا جائے اور انہیں یہاں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور ان کی نااہلی ختم کی جائے.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کےباعث مہنگائی عروج پرہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا جارہاہے۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کےمشیر فرار ہو گئے، مشیر اپنے اثاثے سامنے لائے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن آنے میں دیر نہیں لگنی بس وہ ڈاکٹرز کے مشورے کا انتظار کر رہے ہیں ڈاکٹر انہیں اجازت دے تو وہ پاکستان میں آنکھ جھپکنے سے پہلے آجائیں گے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *