پاکستانی نژاد برٹش کونسلر کے استعفیٰ نے مقامی سیاست میں کھلبلی مچا دی

لندن (ویب ڈیسک): لندن کے نواحی علاقے تھرک کونسل سے پہلے مسلمان و پاکستانی کونسلر قیصر عباس نے لیبر پارٹی سے استعفی دے کر کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے اس فیصلے نے سیاسی و سماجی حلقوں میں زبردست سنسنی پھیلا دی ہے۔

تھرک کے کونسلر نے استعفیٰ کی وجوہات بیان کرنے ہوئے بتایا کہ  “میرے پاس لیبر پارٹی سے استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ مقامی لیبر پارٹی میں اقرباء پروری، اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک کی بنا پر میں مستعفی ہو رہا ہوں۔ میں نے اپنے حلقے کے لوگوں اور دیگر کمیونٹیز کے حقوق کے تحفظ کی لئے کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔”

قیصر عباس کے اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے کونسل لیڈر کونسلر راب گلیڈ ہل نے کہا ہے کہ “قیصر عباس ایک جانی پہچانی شخصیت اور بہترین کام کرنے والا کونسلر ہے۔ مجھے پتا ہے کہ وہ اپنی موجودہ نشست ضرور جیتے گا اور اپنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت جاری رکھے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میرا خیال ہے کہ قیصر کا کنزرویٹو گروپ میں شامل ہونا اس کام کی مزید توثیق ہے جو ہم مقامی طور پر کر رہے ہیں۔ لیبر کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی اجازت دے کر ہم تھرک کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ عباس کی طرف سے کچھ بہت سنگین الزامات لگائے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ نیشنل لیبر پارٹی تھروک لیبر کے بارے میں مکمل تحقیقات کرے گی۔”

کنزروٹیو پارٹی نے تھرک کونسل کے کونسلر کو پرفلیٹ آن تھیمز، ویسٹ تھرک اور ساؤتھ سٹیفرڈ حلقے کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ مئی 2022 کے مقامی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی نژاد برٹش کونسلر قیصر عباس 2018 میں پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہوئے اور انہوں نے قلیل عرصے میں مختلف نوعیت کے مثالی کام کر کے کمیونٹی میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ ان کو سیاسی و سماجی کاموں کے اعتراف میں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

Comments

3 responses to “پاکستانی نژاد برٹش کونسلر کے استعفیٰ نے مقامی سیاست میں کھلبلی مچا دی”

  1. prijava na binance Avatar

    Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.

  2. binance код Avatar

    Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.

  3. Создание учетной записи в binance Avatar

    Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *