مری میں ہلاکتوں کی وجہ سامنے آگئی

مری میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ سامنے آگئی مری میں اموات برف باری یا سردی سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہوئی ہیں

لوگوں کی اموات کیوں ہوئیں اور اس کا حل کیا تھا اور کیاآئندہ بھی اگر احتیاط نہ کی گئی تو اموات ہو سکتی ہیں

میڈیا اصل حقائق بتانے کی بجائے اموات کو سردی سے کیوں جوڑ رہا ہے کیا میڈیا کے منہ بڑی بڑی کمپنیوں نے پیسے دے کر بند کروا دیئے ہیں

حقیقت جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے تو یہ سب کچھ آپ کو تفصیلی بتاتے اور سمجھاتے ہیں

سب سے پہلے آپ کو مری کی تازی ترین صورتحال سے آگاہ کرتے چلیں اس وقت مری میں تقریباً 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

جن میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ایک فیملی بھی شامل ہے اور اطلاعات یہ بھی آرہی ہیں کہ اموات میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے

ایک طرف تو پورا پاکستان مری میں ہونے والے واقعے کی مذمت کر رہا ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے

تو وہاں ہی اس حادثے سے ٹھیک 2 گھنٹے پہلے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں

ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے

اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا اور تمام بڑے میڈیا گروپس 33سے چالیس فیصد منافع میں ہیں

فواد چوہدری کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ تنقید کی جا رہی ہے کہ عوام مر رہی ہے اور آپ کو آمدنی کی پڑی ہوئی ہے

اب یہاں پر آپ کو بتاتے چلیں کہ مری میں اموات سردی کی وجہ سے نہیں بلکہ کا ربن مانو آکسایڈ کی وجہ سے ہوئیں ہیں

جب برف میں کار کا سایلینسر دب جاۓ تو یہ زہریلی گیس کار میں پھیل سکتی ہے اور اس گیس میں کوئی بدبو نہیں ہوتی اور گاڑی میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کوئی گیس گاڑی میں داخل ہو رہی ہے

اب اس کا سلوشن یہ ہے کہ گاڑی کے شیشے کو تھوڑا سا کھول کر رکھنا چاہیے تا کہ گیس باہر خارج ہوتی رہے

اب یہاں پر میڈیا آپ لوگوں کو یہ حقیقت نہیں بتا رہا کیونکہ اگر میڈیا کار کمپنیوں پر یہ سب کچھ ڈالے گا تو انہیں کار کمپنیوں کی طرف سے ایڈز نہیں دیئے جائیں گے.

Comments

One response to “مری میں ہلاکتوں کی وجہ سامنے آگئی”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *